معاشی بحران مزید سنگین ہو گا، نو منتخب سری لنکن وزیراعظم نے واضح کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 9:14 صبح
285661 021816 updates
285661 021816 updates

سری لنکن وزیراعظم نے عوام کو صبر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آؤں گا۔ فوٹو: فائلسری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے عوام پر واضح کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانے سےکچھ حاصل نہیں ہو گا، یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشرو مہندرا راجا پاکسے کی حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں، ملک میں معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔سری لنکن وزیراعظم نے عوام کو صبر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آؤں گا لیکن اس کے لیے ہمیں ایک سال کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا جو کچھ بھی ادھار لیں گے وہ واپس کر دیں گے، عالمی برادری ہماری مدد کرے، ہم ایشیا کی سب سے پرانی جمہوریت ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا میں بدترین معاشی حالات کے باعث ہونے والے احتجاج پر چند روز قبل مہندرا راجا پاکسے نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد رانیل وکرما سنگھے چھٹی مرتبہ سری لنکا کے وزیر اعظم بنے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس وقت سری لنکا میں خوراک، ایندھن اور طبی سامان جیسی بنیادی اشیاء کی شدید قلت ہے، سری لنکا کی معاشی پریشانیوں کی بڑی وجہ درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرنا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort