گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کر دیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 10:05 صبح
285665 030617 updates
285665 030617 updates

پولیس نے آج صبح سی ٹی آئی گراؤنڈ سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیاسیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت کے جلسے کی تیاریاں کرنے پر گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو کر رہا کر دیا گیا۔پولیس نے آج صبح سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort