سلمان خان نے اپنی نئی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ میں نئے روپ کی تصویر شیئر کردی | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 10:17 صبح
285666 031455 updates
285666 031455 updates

سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹو: انڈین میڈیابالی وڈ دنگ خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کی جسے ان کے پرستار بہت پسند کررہے ہیںبھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز رواں ہفتے کیا جاچکا ہے جبکہ سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں سلمان خان نے سیاہ چشمہ اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے تاہم دبنگ خان کا روائتی بریسلیٹ بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ تصویرایکشن سیکونس کے دوران لی گئی ہے جبکہ سلمان خان نے تصیور کے کیپشن میں فلم کا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے’۔ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے سلمان خان کو نئی فلم کی شوٹنگ کے آغٓاز  پر مبارکباد دی ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی رواں سال دسمبر کے آخر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort