عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی: مریم اورنگزیب | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 11:18 صبح
285669 041356 updates
285669 041356 updates

آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کرکے گئے، آج مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے: وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس/ فائل فوٹواسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی۔اسلام  آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر  اطلاعات مریم  اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ حکومت چھوڑکرگئے توایک ڈالر 189 روپے کا تھا، آج مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کرکے گئے، جب آپ کوپتا چل گیا کہ آپ کوشکست ہورہی ہےتوآپ نے پیٹرول پر غیرقانونی سبسڈی دی، عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دےکر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ ہم عمران خان کی معاشی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں، وہ اپنی نااہلی کا سوال چارہفتے پرانی حکومت سے کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے والے اپنے جلسوں میں شرکت کے لیے کس حیثیت سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort