عثمان ڈار کی کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹنے کی ویڈیو وائرل | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 11:05 صبح
285670 040221 updates
285670 040221 updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کارکنوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں کرینوں کے سامنے لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سیالکوٹ میں مقامی پولیس نے آج صبح سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی تیاریاں کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت تحریک انصاف کے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے عثمان ڈار سمیت گرفتار دیگر افراد کو رہا کر دیا۔پولیس کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی تھی جس پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔اب سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں صبح پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے لیے لائی گئی کرینوں کے سامنے لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی کارکنوں کے ہمراہ کرینوں کے آگے لیٹ گئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort