شریف فیملی کی تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو دینے کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 2:38 شام
285686 073552 updates
285686 073552 updates

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی ہے: ذرائع— فوٹو: فائلشریف فیملی کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے فوری ایکشن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم کے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی ہے اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے۔حمزہ شہباز  نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort