اکشے کمار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے | اردو میڈیا

admin
admin 14 مئی, 2022
Updated 2022/05/14 at 5:34 شام
285696 103300 updates
285696 103300 updates

اپریل 2021 میں بھی اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے— فوٹو:فائلبالی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی کانز فلم فیسٹول میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اکشے کمار نے اپنے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے کی خبر دی اور بتایا کہ وہ کانز 2022 میں بھارتی پویلین میں اپنی سنیما انڈسٹری کی نمائندگی کے لیے پرجوش تھا لیکن کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔اپریل 2021 میں بھی اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم پریتھوی راج ہے جس میں وہ پریتھوی راج چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں ان کے مدمقابل مس ورلڈ 2017 مانوشی چلر نظر آئیں گے۔اس کے علاوہ فلم میں سونو سود اور سنجے دت بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ 

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort