گھر پر حملے کیلئے عمران خان نے غنڈے بھیجنے، رکن قومی اسمبلی نور عالم کا الزام | اردو میڈیا

admin
admin 15 مئی, 2022
Updated 2022/05/15 at 4:15 صبح
285710 090755 updates
285710 090755 updates

نور عالم خان نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان اور دیگر کی سرپرستی میں میرے ڈیرے پر حملہ کیا گیا۔ فوٹو: فائلپی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کے لیے غنڈے بھیجے۔نور عالم خان نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان اور دیگر کی سرپرستی میں میرے ڈیرے پر حملہ کیا گیا، کے پی پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برادری، گاوں والے اور سپورٹرز پارٹی سے بالاتر ہو کر میری مدد کو آئے اور غنڈوں کو بھاگنا پڑا۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی اور سی سی پی او پشاور کو کال کی تو انھوں نے موبائل فون بند کر دیے۔دوسری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکا نے مین روڈ پر نور عالم کے خلاف نعرے لگائے اور تین چار منٹ بعد واپس چلے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مین روڈ سے نور عالم خان کا گھر کافی دور ہے، نور عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی حملہ نظر نہیں آ رہا، ان کی ویڈیو میں جو لوگ نظر آ رہے ہیں وہ ان کے سپورٹر ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort