عمران خان کیلئے ائیرپورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 15 مئی, 2022
Updated 2022/05/15 at 7:13 صبح
285720 120825 updates
285720 120825 updates

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیر پورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے: خط۔ فوٹو: فائلاسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو ائیر پورٹس پر وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کو خط لکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کو ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے لیے وی آئی پی لاؤنج استعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں لہذا انہیں وہ ائیر پورٹ لاؤنج استعمال کرنے دیا جائے جو وہ بطور وزیراعظم استعمال کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق خط میں اے ایس ایف سے بھی سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort