شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے دوبارہ تباہی، مکان تعمیر کے 2 روز بعد ہی بہہ گیا | اردو میڈیا

admin
admin 15 مئی, 2022
Updated 2022/05/15 at 7:42 صبح
285722 123254 updates
285722 123254 updates

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی وادی  ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر جھیل سے ہونے والے  پانی کے اخراج سے تباہی کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا۔شیر آباد گاؤں میں ایک خاندان  کے مکینوں کو گھر کی تعمیر کے بعد وہاں رہنا بھی نصیب نہ ہو سکا، ایک خاندان کا مکان چھت ڈالنے کے 2  روز بعد ہی بہہ گیا اور مکین  دوبارہ تعمیر ہونے والے گھر میں رہنے سے پہلے ہی بے دخل ہو گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی تھی جس کے بعد حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھروں کو خالی کرا لیا تھا۔پُل گرنے کے نتیجے میں علی آباد شہر اور حسن آباد گاؤں میں زرعی اور پینے کے پانی کا نظام تباہ ہو گیا تھا اور 2 بجلی گھر بھی متاثر ہوئے تھے۔بعد ازاں  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین اور ڈیزائن انجینئر گزشتہ روز حسن آباد میں گلیشیئر سے تباہ ہونے والے پل کی جگہ تعمیر ہونے والے عارضی پل کا دورہ بھی کیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort