ن لیگ کا سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار | اردو میڈیا

admin
admin 15 مئی, 2022
Updated 2022/05/15 at 7:28 صبح
285723 123029 updates
285723 123029 updates

سخت اقدامات کیلئے تیار ہیں مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، جو ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے: وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے رانا ثنااللہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فیصلے ہوں گے اتفاق رائے اور مل بیٹھ کر ہی ہوں گے، موجودہ صورتحال میں کوئی بھی پارٹی خود فیصلہ نہیں کر سکتی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

AllEscort