جاں بحق مزدوروں کا تعلق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تھا جن کی میتیں ٹنڈوآدم میں ورثاء کے حوالے کردی گئیں: پولیس/فوٹوفائلبلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹرک الٹنے سے 6 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کام کے بعد مزدور ٹرک پر سوار ہوکر واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں6 مزدور موقع پر ہی جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تھا جن کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔