پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے دائر درخواست پر عدالت برہم، پٹیشن خارج | اردو میڈیا

admin
admin 22 December, 2022
Updated 2022/12/22 at 7:01 AM
3 Min Read
310875 123727 updates
310875 123727 updates

عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟ آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی: جسٹس شاہد کریم/ فائل فوتولاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کی عدالت  میں دائر درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل میں آپ کو کیا مسئلہ ہے؟وکیل نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار نے مفادِ عامہ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟  آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی۔عدالت  کی برہمی پر درخواست گزار نے اپنی پٹیشن واپس لے لی جس پر عدالت نے اسے خارج کردیا۔

On the petition filed to stop the possible dissolution of the Punjab Assembly, the court dismissed the petition Urdu Media

Why waste the court’s time? You withdraw the application otherwise the court will impose a heavy fine on you: Justice Shahid Karim / file photo Lahore High Court dismissed the petition filed to stop the possible dissolution of the Punjab Assembly. Justice Shahid Karim heard the petition filed in the court of the citizen of Toba Tek Singh. Justice Shahid Karim asked the petitioner’s lawyer what kind of petition it is? On this, the petitioner’s lawyer said that an application has been filed against the possible dissolution of the Punjab Assembly. On this, the court said, “What is your problem with the possible dissolution of the Punjab Assembly?” This application has been filed. Justice Shahid Karim expressed his anger and said that why are you wasting the time of the court? You withdraw the petition otherwise the court will impose a heavy fine on you. To the displeasure of the court, the petitioner withdrew his petition, on which the court dismissed it.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *