جنرل باجوہ نے عمران کو سہارا دیا مگر عمران نے احسان کرنیوالے کو بھی گالیاں دیں: خواجہ آصف | اردو میڈیا

admin
admin 22 December, 2022
Updated 2022/12/22 at 6:59 AM
4 Min Read
310879 120812 updates
310879 120812 updates

عمران نے جن پر تکیہ کیا ہوا تھا ان کی اپنی بھی سیاست ہے، تحفظات ہیں، انہوں نے کبھی ڈوبتے ہوئے لوگوں کا ساتھ نہیں دیا، یہ ان کی تاریخ ہے: وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹواسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عمران خان حکومت چلا نہیں سکے تو اس میں جنرل باجوہ کا کیا قصور ہے جب کہ جنرل باجوہ نے آپ کو ہر قدم پر سہارا دیا مگر جس نے آپ پر احسان کیا ہو اور آپ گالیاں نکالیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں تباہی کی جسے ہم ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ عمران خان نے کھیلا اب ان کے پاؤں سے آہستہ آہستہ زمین کھسک رہی ہے،  عمران خان الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں، افسوسناک بات ہے کہ ایسے لوگ اعلیٰ ترین عہدوں پر پہنچ گئے جن کی کو ئی اقدار نہیں تھی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کو سہارا دیا وہ اس محسن کو بھی گالیاں دیتے ہیں، اگر آپ حکومت چلا نہیں سکے تو اس میں جنرل باجوہ کا کیا قصور ہے، جنرل باجوہ نے آپ کو ہر قدم پر سہارا دیا، آپ کو جب ضرورت ہوتی تھی وہ اسمبلی میں آتے تھے،  جس نے آپ پر احسان کیا ہو اور آپ گالیاں نکالیں، اس سے گھٹیا بات ہونہیں سکتی۔انہوں  نے مزید کہا کہ عدالتیں اگر مرضی کے مطابق کام کریں تو ان کو پسند ہے، اسٹیبلشمنٹ غیر مشروط ساتھ دے تو دن رات وہ تعریف کرتے ہیں، اگر ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو گالیاں دیتا ہے، جن پر تکیہ کیا ہوا تھا ان کی اپنی بھی سیاست ہے، تحفظات ہیں،  انہوں نے کبھی ڈوبتے ہوئے لوگوں کا ساتھ نہیں دیا، یہ ان کی تاریخ ہے۔

General Bajwa supported Imran but Imran also abused the benefactor: Khawaja Asif Urdu Media

Imran, who was relied upon, also has his own politics, reservations, he never supported the drowning people, this is his history: Defense Minister’s conversation with the media / File Photo Islamabad: Defense Minister Khawaja Asif has said that Imran Khan could not run the government, so what is the fault of General Bajwa, while General Bajwa supported you at every step, but whoever did you a favor and you abused him. Talking to the media outside the Election Commission. Khawaja Asif said that Imran Khan has destroyed in four years which we are trying to fix. He said that Imran Khan played the last card of dissolving the assemblies and now the ground is slowly slipping from his feet. Khan abuses the Election Commission, it is sad that such people who have no values have reached the highest positions. Defense Minister said that those who supported Imran Khan also abuse this Mohsin. If you could not run the government, what is the fault of General Bajwa, General Bajwa supported you at every step, he used to come to the assembly whenever you needed him. He has done a favor to you and you abuse him, it cannot be a bad thing. He further said that he likes the courts if they work according to their wishes, if the establishment supports them unconditionally, they appreciate it day and night. If the institutions work according to the constitution and law, he abuses, those who were relied on have their own politics, reservations, they never supported the drowning people, this is their history.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *