پاک افغان حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق | اردو میڈیا

admin
admin 22 December, 2022
Updated 2022/12/22 at 7:06 AM
5 Min Read
310897 023744 updates
310897 023744 updates

پاکستان ہمارا گھر ہے، اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، بارڈر کشیدگی کی روک تھام کیلئے امارت اسلامی افغانستان ٹھوس اقدامات کرے گی: افغان وفد/ فائل فوٹوچمن: پاک افغان بارڈر حکام نے باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔چمن بارڈر پر پاک افغان صورتحال میں بہتری کیلئے افغانستان جانے والا اعلیٰ سول وفوجی حکام کا وفد وطن واپس پہنچ گیا ہے، پاکستانی وفد نے اسپن بولدک میں اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔جرگہ ارکان  کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع کے نائب ملاشیرین کی قیادت میں افغان وفد سے مذاکرات ہوئے جہاں افغان وفد میں نائب گورنر قندھار، وزارت خارجہ، داخلہ، بارڈر پولیس چیف اور  انٹیلی جنس حکام نے شرکت  کی۔ پاک افغان عوام مطمئن رہیں: جرگہ اور افغان وفد کا مشترکہ بیان جاریامن جرگہ اور افغان وفد کی جانب سے  جاری مشترکہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان عوام مطمئن رہیں، تیسری قوت کی باہمی تعلقات خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ہم بھائی ہیں، غلط فہمیوں کو بات چیت سے دور کریں گے۔جرگہ کے مطابق باب دوستی  پر پاک افغان بارڈر حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کیلئے انتظامات کیے جارہے ہے۔ بارڈر کشیدگی کی روک تھام کیلئے امارت اسلامی افغانستان ٹھوس اقدامات کرے گی: افغان وفد اس موقع پر افغان وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، بارڈر کشیدگی کی روک تھام کیلئے امارت اسلامی افغانستان ٹھوس اقدامات کرے گی۔افغان حکام نے مزید کہا کہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، نقصانات پر دلی افسوس اور معذرت خواہ ہیں، مستقبل میں فائر نہ کرنے کے لیے مل کر اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری سے شہری شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئےتھے جب کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 افغان سرحدی پوسٹیں تباہ ہو گئی تھیں۔

Agreed to hold a flag meeting between Pak-Afghan officials on the chapter of friendship Urdu Media

Pakistan is our home, we want good relations, the Islamic Emirate of Afghanistan will take concrete steps to prevent border tension: Afghan delegation / File Photo: Pak-Afghan border officials have agreed to hold a flag meeting on friendship. But the delegation of high civil and military officials who went to Afghanistan to improve the situation in Pakistan and Afghanistan has returned home. The Pakistani delegation met with high Afghan officials in Aspenboldak. Negotiations were held with the Afghan delegation where Deputy Governor of Kandahar, Ministry of Foreign Affairs, Interior, Border Police Chief and intelligence officials participated in the Afghan delegation. May the Pak-Afghan people be satisfied: the joint statement of the Jirga and the Afghan delegation has been issued. They are brothers, they will remove the misunderstandings from the discussion. According to the Jirga, it has been agreed to hold a flag meeting between Pak-Afghan border officials on the topic of friendship. On the other hand, the security officials say that arrangements have been made for the flag meeting on the topic of friendship. is going The Islamic Emirate of Afghanistan will take concrete measures to prevent border tension: The Afghan delegation said on this occasion that Pakistan is our home, they are eager for good relations, the Islamic Emirate of Afghanistan will take concrete steps to prevent border tension. The Afghan authorities added that they will bring the black sheep in their ranks to justice. But civilians were martyred and many people were injured due to shelling, while 6 Afghan border posts were destroyed in the retaliatory action of Pakistani forces.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *