آصف زرداری کے رابطے تیز، وزارت اعلیٰ پنجاب پی پی کو دیے جانے کا امکان | اردو میڈیا

admin
admin 22 December, 2022
Updated 2022/12/22 at 7:07 AM
4 Min Read
310908 052553 updates
310908 052553 updates

وزیراعلیٰ کیلئے حتمی نام کا فیصلہ آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور نوازشریف کی باہمی رضامندی سے ہوگا: ذرائع— فوٹو: فائلپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے اپنا وزن پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا کہ اتفاق رائے کی صورت میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کیلئے سرگرم ہیں اور انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں جوڑ توڑ کیلئے سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی میں نقب لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر نے وزارت اعلیٰ کیلئے 3 ناموں پر غور شروع کر دیا اور ان امیدواروں میں سید حسن مرتضیٰ، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں تاہم حتمی نام کا فیصلہ آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور نواز شریف کی باہمی رضامندی سے ہو گا۔خیال رہے کہ عدم اعتماد کے علاوہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہا ہے۔

Asif Zardari’s communication is fast, there is a possibility of being given to the Chief Minister of Punjab PP Urdu Media

The final name for the Chief Minister will be decided by the mutual consent of Asif Zardari, Chaudhry Shujaat and Nawaz Sharif. Yesterday, after the motion of no confidence against Chief Minister Punjab Pervez Elahi, Speaker Punjab Assembly Sabtain Khan and Deputy Speaker Wasiq Qayyum, the contacts between Asif Zardari, Chaudhry Shujaat Hussain and PML-N intensified. According to PPP sources, Chaudhry Shujaat Hussain. has put his weight in the fold of PPP, after which the opposition is likely to give the chief ministership to PPP. Sources of PPP said that in case of consensus, the speaker and deputy speaker candidates will be from PML-N. Sources say that Asif Ali Zardari is active in Lahore to get the People’s Party as the Chief Minister and he has intensified contacts with political figures to manipulate in favor of his candidate. The idea of tunneling personalities into PTI Sources said that the former president has started considering three names for the chief ministership and these candidates include the names of Syed Hasan Murtaza, Syed Ali Haider Gilani and Usman Mehmood, but the final decision of the name is Asif Zardari, Chaudhry Shujaat. And it will be with the mutual consent of Nawaz Sharif. It should be noted that apart from the no-confidence motion, the Governor of Punjab has also asked the Chief Minister of Punjab to take a vote of confidence from the Assembly.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *