حوالہ وہنڈی میں ملوث دکانیں سیل کرنے پر ایف آئی ٹیم یرغمال بنالی گئی | اردو میڈیا

admin
admin 21 December, 2022
Updated 2022/12/22 at 7:09 AM
4 Min Read
310913 055057 updates
310913 055057 updates

فوٹو: فائلایف آئی اے نےکوئٹہ میں منی ایکسچینج سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ وہنڈی میں ملوث دکانوں کو سیل کردیا جس پر دکانداروں اور تاجروں نے احتجاج کیا اور ایف آئی اے اہلکاروں کو قبضے میں لی گئی رقم لے جانے سے روکنےکی کوشش کی۔کوئٹہ میں شارع اقبال پر واقع منی ایکسچینج سینٹر میں آج دوپہرکو حوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا جس کے دوران حوالہ و ہنڈی کےحوالےسے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، اس دوران تقریباً ایک کروڑ روپےکی رقم برآمدکی گئی اور چند دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔اس دوران میڈیا کی ٹیمیں کوریج کے لیے ڈی ایس این جیز کے ہمراہ منی ایکسچینج سینٹر پہنچ گئیں، ایف آئی اے کی ٹیم کارروائی کے بعد وہاں سے روانہ ہونے لگی تو تاجر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سینٹرکا گیٹ بند کردیا جس سے ایف آئی اے کی ٹیم اور میڈیا کے نمائندے وہاں محصور ہوگئے۔دوسری جانب باہر موجود مشتعل تاجروں نے جیو نیوز  اور دیگر نجی چینلز کی ڈی ایس این جیز کو نقصان پہنچایا اور چاقوؤں سے وار کرکے ان کے ٹائر  پھاڑ دیے، ایف آئی کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیا۔مشتعل تاجروں نے منی ایکسچینج سینٹر کےباہر شارع اقبال کو ٹائر جلا اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک بھی کردیا۔ان کا کہناتھاکہ ایف آئی اے سے ضبط کی گئی رقم واپس لیے بغیر منی ایکسچینج سینٹر سے جانےنہیں دیں گے، تاہم اینٹی رائٹ فورس کےعلاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی جس نےمشتعل تاجروں پر ہلکا لاٹھی چارج کیا اور ایف آئی اے کی ٹیم اور میڈیا کے نمائندوں کو سینٹر سے باہر نکالا،بعد میں تاجر منتشر ہوگئے اور شارع اقبال پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

The FI team was taken hostage for sealing the shops involved in the reference handi Urdu Media

Photo: File FIA sealed the shops involved in the money exchange center in Quetta, where the shopkeepers and businessmen protested and tried to stop the FIA officials from taking away the seized money. The FIA team raided the money exchange center on Iqbal Street this afternoon to take action against the people involved in handi and handi, during which one person was detained in connection with handi and handi. A sum of rupees was recovered and some shops were also sealed. Meanwhile, the media teams reached the money exchange center along with the DSNGs for coverage. And they closed the gate of the center, trapping the FIA team and media representatives there. On the other hand, the angry traders outside damaged the DSNGs of Geo News and other private channels and stabbed them with knives. Tires were torn, stones were also pelted on FI’s vehicle Outside the Exchange Center, Iqbal Road was blocked by burning tires and erecting obstacles. They said that they will not let them leave the Money Exchange Center without returning the seized money from FIA, however, a heavy police force also reached there in addition to the anti-rights force. Gai who lightly lathi-charged the angry traders and escorted the FIA team and media representatives out of the centre, later the traders dispersed and traffic was restored on Iqbal Road.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *