24 سالہ لڑکی 50 سالہ بس ڈرائیور سے شادی کرکے اسی بس کی کنڈکٹر بن گئی | اردو میڈیا

admin
admin 23 December, 2022
Updated 2022/12/23 at 10:09 AM
5 Min Read
311027 014346 updates
311027 014346 updates

سارے مسافر بس سے اتر جاتے تھے اور میں بیٹھی رہتی تھی، یہی نہیں میں فرنٹ سیٹ کیلئے ایڈوانس بکنگ کرواتی تھی: لڑکی کی گفتگو/ اسکرین گریبپنجاب کی 24 سالہ شہزادی نے 50 سالہ بس ڈرائیور  صادق کے پرانے گانو ں  اور عادت واطوار سے متاثر ہوکر ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔24 سالہ دوشیزہ نے ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں صادق کے ساتھ میاں چنوں سے لاہور تک  لوکل بس کے ذریعے سفر کرتی تھی، میں جب بھی بس میں بیٹھتی مجھے صادق کا اٹھنا بیٹھنا، گاڑی چلانا اچھا لگتا تھا، کم بہت بولتے تھے، اس کے علاوہ صادق دوران سفر پرانے گانے سنتے تھے جو مجھے بہت پسند تھے۔انہوں نے کہا کہ میرا اسٹاپ آخری تھا، سارے مسافر بس سے اتر جاتے تھے اور میں  بیٹھی رہتی تھی،  یہی نہیں  میں فرنٹ سیٹ کیلئے ایڈوانس بکنگ کرواتی تھی،  میں نے ان سے محبت کا اظہار بھی خود کیا جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا، محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی۔شہزادی دوشیزہ کا کہنا تھا کہ  صادق  گلوکار عیسیٰ خیلوی کا’ قمیض تیری کالی‘ سن رہے تھے جس نے مجھے متاثر کیا، صادق کے گانے سن کر میرے دل میں ان کے لیے محبت ابھری۔ دوسری جانب بس ڈرائیور کا کہنا ہے کہ یہ میری پہلی شادی ہے سفر کے دوران میں شہزادی کو نوٹ کرتا تھا کہ وہ میرے لگائے گئے گانے بڑی غور سے سنتی ہیں جس پر میں اللہ سے دعا کی کہ اللہ کرے یہ سواری میری ہوجائے، شادی کے بعد میں نے اس ٹیپ کو  بھی باندھ کر رکھ دیا کیوں کہ یہ ٹیپ ہی ہماری شادی کی یادگار ہے اب نئی ٹیپ لگادی ہے۔بس ڈرائیو ر صادق نے بتایا کہ شادی کے بعد میں نے کنڈکٹر کو جاب سے فارغ کردیا ہے اور اب اہلیہ شہزادی ہی بس روٹ ہوسٹ کے فرائض سرانجام دیتی ہیں اور مسافروں کو بس میں بٹھاتی ہیں۔

A 24-year-old girl married a 50-year-old bus driver and became the conductor of the same bus Urdu Media

All the passengers would get off the bus and I would sit, not only that, but I would make advance bookings for the front seat: Girl’s Talk / Screen Grab 24-year-old princess from Punjab, inspired by old songs and habits of 50-year-old bus driver Sadiq. Decided to live with him. 24-year-old Doshiza told a YouTuber in an interview that I used to travel with Sadiq from Mian Chanu to Lahore by local bus. , it was nice to drive, Kim used to talk a lot, besides Sadiq used to listen to old songs during the journey which I liked a lot. He said that my stop was the last one, all the passengers would get off the bus and I would sit, Not only this, I used to make advance bookings for the front seat, I also expressed my love to him, which he did not deny, age is not seen in love. Shehzadi Doshiza said that Sadiq singer Isa Khelvi’s shirt is yours. Was listening to ‘Kali’ which inspired me, listening to Sadiq’s songs made me feel love for him. On the other hand, the bus driver says that this is my first marriage. During the journey, I used to notice the princess that she listens to my songs very carefully. Later, I also tied this tape because this tape is the memory of our marriage, now I put a new tape. The bus driver Sadiq told that after the marriage, I have dismissed the conductor from his job and now my wife is a princess. The bus performs the duties of route host and seats the passengers in the bus.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *