ایک چھوڑ کر خان کی ہزار آڈیو ویڈیو جاری کریں کوئی فرق نہیں پڑنا: شیخ رشید | اردو میڈیا

admin
admin 23 December, 2022
Updated 2022/12/23 at 11:32 AM
4 Min Read
311028 013740 updates
311028 013740 updates

پرویز الہٰی نے دو تین دفعہ میرا نام لے کر گلے شکوے کیے، میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا: سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو فائلعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ ایک چھوڑ کر عمران خان کی ایک ہزار آڈیو ویڈیو جاری کی جائیں کوئی فرق نہیں پڑنا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا ملک میں ہیجانی کیفیت ہے جس کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں، کل دوسری بار استعفے دینے کے لیے قومی اسمبلی جانا پڑا تو دوسری بار بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق عدلیہ دے گی اور ممبران کے استعفوں کا فیصلہ بھی عدلیہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کہہ رہا ہے کہ میں جانوں معیشت جانے اور مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے کہ بیڑہ غرق کر دیا، یہ ساری حکومت ’جمعہ جنج‘ کے ساتھ ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ بچوں کی فیسیں نہیں ادا کر پا رہے، نہ بجلی کے بل دے پارہے ہیں، ہر طرف پھڈے ہی پھڈے ہیں، کہیں گورنر اور اسپیکر کا پھڈا ہے تو کہیں پیٹرولیم اور خارجہ میں پھڈا ہے، لوگ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ورنہ اس ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا فوج اور عدلیہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا، سیاستدان ہوں سیاست پر بات کروں گا، ایک چھوڑ کے عمران خان کی ایک ہزار آڈیو اور ویڈیو جاری کریں کوئی فرق نہیں پڑنا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا پرویز الہٰی نے دو تین دفعہ میرا نام لے کر گلے شکوے کیے، میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔

Release 1000 audio videos of Khan, no matter what: Sheikh Rasheed Urdu Media

Pervez Elahi hugged me two or three times by name, I will not talk about Chaudhry Shujaat and Chaudhry Pervez Elahi: Head of Awami Muslim League. Photo file Awami Muslim League chief Sheikh Rasheed Ahmed says that there is no difference if 1000 audio videos of Imran Khan are released except for one. Talking to the media in Rawalpindi, Sheikh Rasheed said that there is a state of excitement in the country which is the only one. The solution is clear and transparent elections, tomorrow if I have to go to the National Assembly for the second time to resign, I will go for the second time as well. He said that the judiciary will also give the right to vote to overseas Pakistanis and the judiciary will also decide the resignation of the members. Sheikh Rasheed said that people are not able to pay the children’s fees, nor are they able to pay the electricity bills, there are cracks everywhere, somewhere the governor and the speaker are cracked. So somewhere there is a problem in petroleum and foreign affairs, people are looking towards the judiciary, otherwise there is a danger of civil war in this country. In response to a question, Sheikh Rashid said that he will not talk about the army and the judiciary, I am a politician. I will talk about politics, release a thousand audios and videos of Imran Khan, it doesn’t matter. Sheikh Rasheed said on the question related to Chief Minister Punjab, Pervez Elahi hugged me by name two or three times. I will not talk about Chaudhry Shujaat and Chaudhry Pervaiz Elahi.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *