ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے تمام 10 ارکان نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا | اردو میڈیا

admin
admin 23 December, 2022
Updated 2022/12/23 at 10:29 AM
3 Min Read
311050 053902 updates
311050 053902 updates

پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے: ق لیگ پارلیمانی پارٹی— فوٹو: اسکرین گریبپاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی  میں شامل تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکو ووٹ دیں گے۔پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

All the 10 members of the parliamentary party of Q-League Punjab have given decision authority to Parvez Elahi Urdu Media

Under the leadership of Pervez Elahi, the parliamentary party of the Q-League is united and united, they are with Pervez Elahi and will remain: The Parliamentary Party of the Q-League- Photo: Screengrab All 10 members of the assembly included in the Punjab Parliamentary Party of the Pakistan Muslim League-Q have joined the Chief Minister Punjab Pervez. Confidence was expressed in Elahi. The meeting of Punjab Parliamentary Party of Muslim League-Q was presided over by Chief Minister Punjab Parvez Elahi and parliamentary leader Sajid Bhatti. In the meeting, the current political situation of Punjab was reviewed in detail. The parliamentary party of the Q-League expressed full confidence in the leadership of Parvez Elahi and gave all decisions to Pervez Elahi. It was decided in the meeting that in case of voting on the motion of no confidence, they will vote for the Chief Minister, the Speaker and the Deputy Speaker. The party said that under the leadership of Parvez Elahi, the parliamentary party of the Q-League is united and unified, they are with Pervez Elahi and will remain. The nefarious intentions of those propagandizing will fail. On this occasion, Parvaiz Elahi said that Muslim League-Q is united and will remain, those spreading rumors are following a specific agenda.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *