گوگل نے یوٹیوب ویڈیو کے حصوں میں ٹیکسٹ سرچ کی آزمائش شروع کردی | اردو میڈیا

admin
admin 23 December, 2022
Updated 2022/12/23 at 10:27 AM
3 Min Read
2417759 youtube 1671640101
2417759 youtube 1671640101

یوٹیوب نے ویڈیو کلپس میں ٹیکسٹ سرچ کی سہولت کی آزمائش شروع کردی۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: گوگل نے سرچ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایک نئے آپشن کی آزمائش کردی ہے جس میں ویڈیو کلپس کےاندر بھی ٹیکسٹ سرچ کیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے اس طرح صارفین مطلوبہ ویڈیوز کی بہتر سرچ کرسکیں گے اوراس پر ایس ای اوکی نئے سرے سے تدوین ہوسکےگی۔ ۔
فی الحال اسے بھارت میں آزمایا گیا ہے جو ویڈیو میں شامل کئے جانے والے یا ازخود بننے والے کیپشن کو سرچ کرسکتا ہے اس سے صارفین کسی بھی ویڈیو کا ضروری حصہ دیکھ سکیں گے اور دوسری جانب مارکیٹنگ اور اشتہارات میں بھی بہتری واقع ہوگی۔
اگرچہ گوگل نے اپنی ایپ یوٹیوب کے لیے سرچ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش ایک عرصے سے شروع کردی ہے لیکن سب سے پہلے 2021 میں ویڈیو کو چیپٹر میں بانٹنا شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں ویڈیو ٹرانسکرپٹس کی سرچ میں بہتری کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس کے بعد سرچ انجن آپٹمائزیشن (ایس ای او) کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور نت نئے ٹیکسٹ سرچ ٹولز سامنے آئیں گے۔ اس طرح یوٹیوبر بھی اپنے کیپشن اور ٹیکسٹ کو بہتر بناسکیں گے۔ سب سے بڑھ کر یوٹیوب ویڈیو کو گوگل میں سرچ کے قابل بنایا جاسکے گا جس سے بہت اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Google has started testing text search within YouTube video segments Urdu Media

YouTube has started testing a text search feature in video clips. Photo: File

California: Google has tested a new option, broadening the scope of search, to search for text within video clips. It is expected that in this way the users will be able to search for the required videos better and the SEO can be improved on it. .
It is currently being tested in India which can search for embedded or auto-generated captions in a video, which will allow users to see the essential part of any video, and on the other hand, improve marketing and advertising.
Although Google has been trying to improve search for its app YouTube for a while, it first started sharing videos in chapters in 2021. After that, the search for video transcripts was improved in October last year.
According to analysts, search engine optimization (SEO) will be further improved and new text search tools will emerge. In this way, YouTubers will also be able to improve their captions and text. Above all, YouTube videos will be made searchable in Google, which is expected to bring significant changes.

Share this Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *