نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

لاہور (این این آئی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر محمد کلیم نے پرچم کشائی کی،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی طرف سے جشن آزادی کیک کاٹا گیا،پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن،ظہور احمد،چاند پروین اور طارق خانزادہ ایڈمنسٹریٹر ہاکی سٹیڈیم عبدالقیوم ودیگر بھی موجود تھے،تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے گارڈز نے قومی پرچم کو سلامی دی ہے۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے 77ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو،آج تجدید عہد کا دن ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کام کرتا رہے گا، آج خوشی کادن ہے ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں،پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس ڈیپارنمنٹ پنجاب نے جشن آزدی میراتھن اور فیملی فن ریس کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں اتھلیٹس نے شرکت کی ہے، اس کے علاوہ صوبہ بھر میں سپورٹس ایونٹس، تقریری مقابلے، کیلی گرافی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner