اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار کرلیےگئے۔
جیو نیوز کا پولیس ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پولیس اہلکار بلوائیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شامل تھے۔گرفتار اہلکار آنسوگیس، غلیلوں اور پتھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےکر رہے تھے۔ کے پی پولیس کے مزید 5 اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان 5 گرفتار اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کا کےپی پولیس سے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتے ہوئے پکڑا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سے آنسو گیس شیل، بنٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔