اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد، پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا

پیر 14 اکتوبر 2024 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2024ء) اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کی کراچی بندر گاہ آمد،ایئر کرافٹ کیریئر آئی ٹی ایس کیووراور فریگٹ آئی ٹی ایس الپینوپر مشتمل اطالوی نیوی کا کیریئر اسٹرائیک گروپ تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا،دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ کراچی آمد کے بعد اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلن نے اطالوی ڈیفنس جنرل سٹاف کے کیپبلیٹی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سٹیفانو باربیری کے ہمراہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لیے مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بھی آئی ٹی ایس کیوور کا دورہ کیا اور انہیں کمانڈنگ آفیسر کی جانب سے ایئر کرافٹ کیریئر کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آئی ٹی ایس الپینو پر اٹلی کی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آئی ٹی ایس کیوور پر میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران اطالوی سفیر، کیرئیر سٹرائیک گروپ کے کمانڈر اور جنرل سٹاف کے کیپبلٹی ڈائریکٹر نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner