پہلا شہداء پنجاب پولیس ہاکی ٹورنامنٹ 15 نومبر سے کھیلا جائیگا

اسلام آباد (یواین پی) پہلا شہداء پنجاب پولیس ویمنز فلڈ لائٹ ہاکی گولڈ کپ ٹورنامنٹ 15 نومبر سے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری خاور جاوید نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں  شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سمیت مختلف اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی ایونٹ سے ملک میں کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔ ٹورنامنٹ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔

اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner