رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا میں پاکستان کیلئے تیار کیے گئے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی

جمعہ 26 جولائی 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2024ء) پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل (او پی وی) پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا(Constanta Port)میں ہوئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ نیوی کے چیف وائس ایڈمرل میہائی پینائیت (Mihai Panait) نےخصوصی شرکت کی۔پی این ایس حنین کثیرالمقاصد اور انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، دور دراز بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی اور آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہوگی۔نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی۔کمیشننگ کی تقریب میں پاکستان، رومانیہ اور ہالینڈکے اعلیٰ حکام اور رومانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner