نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد دوبارہ کپل شرما کے شو میں اینٹری مار دی ہے اور انہوں نے لمبا عرصہ شو سے دور رہنے کی وجہ بھی بتا دی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں نوجوت سنگھ سدھو نےکہا کہ جب وہ کپل شو میں کام کررہے تھے تو اس کے کئی ورژنز میں کپل کے ساتھ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کپل شو ایک گلدستے کی طرح ہے، جس میں رکھے ہر پھول نے اپنی اپنی محںت اور توجہ شامل کی ہے۔

جب ان سے کپل شو چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس کی سیاسی وجوہات تھیں اور میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں بہت سی وجوہات کی بنا پر بھولوں سے سجا یہ گلدستہ ٹوٹ کر گر گیا حالانکہ میری یہ خواہش تھی کہ یہ گلدستہ اسی طرخ مہکتا رہے اور اسے ویسا ہی سجا ہوا رکھا جائے۔ انہوں نے اس شو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویسے کپل شرما شو اب بھی بہت اچھا چل رہا ہے اور کافی شاندار ہے۔

سدھو کے اچنک شو چھورنے کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جارہی تھی کہ جب پلوانہ دہشت گردی کا واقعہ ہوا تھا تو سدھو کا ایک تبصرہ متنازعہ بن گیا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ شو چھوڑ دیا تھا اور ارچنا پورن سنگھ کو ان کے حصہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner