آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ہفتہ 23 نومبر 2024 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2024ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھو ہار اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند میدانی علاقوں میں سموگ/دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند چھا ئیرہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود/سرد رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قے سموگ /د ھند کی لپیٹ میں رہے۔تاہم مظفر آباد میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی6،سکردو منفی 4اور گوپس میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner