کاجول نے سیف علی خان کے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو بہترین تجربہ قرار دے دیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز اور شاندار تجربہ ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے ابراہیم علی خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا بہترین قرار دیا ہے۔کاجول اور ابراہیم علی خان فلم ’سرزمین‘ میں کام کر رہے ہیں جسے نامور اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی ڈائریکشن دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم ’سرزمین‘ ایک تھرلر ہے جس میں محبت کے مختلف پہلوؤں اور تعلقات کو دلچسپ انداز میں سامنے لایا جائے گا۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner