لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)’جی ڈی 110‘ سوزوکی کی ایک مقبول موٹرسائیکل ہے، جو اپنے خوبصورت ڈیزائن اور طاقتور انجن کے باوجودبہترین مائیلج دینے کے حوالے سے پسند کی جاتی ہے۔سوزوکی جی ڈی 110میں سنگل سلنڈر فور سٹروک، ایئرکولڈ، ایس او ایچ سی انجن دیا جا رہا ہے جو 113سی سی طاقت کا حامل ہے۔انجن کی یہ طاقت 4سپیڈ میش ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ٹائرز کو منتقل کی جاتی ہے۔
اسی طرح سوزوکی جی ایس 150کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔ کلاسک ڈیزائن کی حامل یہ موٹرسائیکل ایک طاقتور 4سٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ اینڈ او ایچ سی انجن کے ساتھ آتی ہے، جس کی طاقت پانچ سپیڈ گیئر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حالیہ عرصے میں جہاں دیگر موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سوزوکی کے ان دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد جی ڈی 110کی قیمت 3لاکھ 52ہزار روپے اور جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی خود بھی اپنی یہ بائیکس آسان اقساط پر دے رہی ہے جبکہ کئی کمرشل بینک بھی اپنے صارفین کو یہ موٹرسائیکلز اقساط پر مہیا کر رہے ہیں۔