پاکستان کرکٹ بورڈ کی باؤلر حسن علی کو علاج کی یقین دہانی

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حسن علی کو علاج کی مکمل یقین دہانی کروادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حسن علی سے انجری کے معاملے پر رابطہ کرلیا ہے جس دوران انہیں علاج کی یقین دہانی کروائی گئی۔فاسٹ بولر کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروایا جائے گا۔

جبکہ انکی سرجری رواں ماہ اگست میں ہونے کا امکان ہے۔حسن علی پی سی بی کے خرچے پر انگلینڈ کیلئے 25 یا 26 اگست کو روانہ ہوں گے۔یاد رہے کہ حسن علی کاؤنٹی سیزن کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فاسٹ بولر سرجری کے بعد 3 سے 4 ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

فاسٹ بولر کی حسن علی دسمبر سے کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے تاہم بعدازاں انہیں ری ہیب مکمل کرنا پڑے گا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner