لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال تنصیب کیخلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ اس درخواست میں خاص بات کیا ہے؟وکیل نے کہاکہ درخواست کیساتھ ہم نے انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے ثبوت لگائے ہیں،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27اگست تک ملتوی کردی۔