لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ادارہ صحت نے لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ڈسپوزل سٹیشن کے نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا۔قومی ادارہ صحت کو یہ نمونے 7 اگست کو بھجوائے گئے تھے۔

انچارج انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ نمونے مثبت آنے پر انسدادپولیومہم شروع کی جائے گی، انسداد پولیو مہم 10 ستمبر سے مخصوص علاقوں میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال 16 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے بلوچستان میں 12 کیسز ہیں۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - تعلیم اور صحت Header Banner