بالی ووڈ، ماضی کی سپرہٹ فلمیں دوبارہ ریلیز ہوں گی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق ’ویرزارا‘ 13 ستمبر کو ریلیز ہوگی، جسے منتخب شوز میں دکھایا جائے گا اور شوز کی تعداد طلب کے مطابق بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ ’پردیس‘بھی 20 یا 27 ستمبر کو دوبارہ ریلیز کی جائے گی، جس کی حتمی تاریخ جلد ہی سامنے آئے گی۔سبھاش گھئی کی یادگار فلم ’تال‘ ، جس میں انیل کپور، اکشے کھنہ، اور ایشوریا رائے بچن نے اداکاری کی تھی، 20 ستمبر کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔انیل کپور کے مداحوں کے لیے بھی ستمبر یادگار ہونے جا رہا ہے کیونکہ زی سٹوڈیوز ’تیزاب‘کو بھی ستمبر کے دوسرے نصف میں دوبارہ ریلیز کرنے پر غور کر رہا ہے، جس میں مادھوری ڈکشٹ نے بھی کام کیا تھا۔دیگر پرانی کلاسک فلمیں ’لیلیٰ مجنوں‘اور سلمان خان کی ’میں نے پیار کیا‘بھی دوبارہ سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہیں۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner