کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں ایک باربڑی کمی ہو گئی۔
آل صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں2000 روپےکی کمی ہو ئی ہے جس کےبعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپےہوگیا۔ 10 گرام سونےکی قیمت میں 1714 روپےکی کمی ہوگئی جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 2497 ڈالر فی اونس ہو گیا ۔