لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نےفلک جاوید کی گرفتاری کےلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخواپر 4 چھاپے مارے ہیں ۔
سٹی 42 کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چھاپے فلک جاوید کی گرفتاری کے لیے مارے گئے، فلک جاوید کے فون کی لوکیشن کے پی کے ہاؤس کی آئی ۔فلک جاوید کی گرفتاری کے لیے پشاور یونیورسٹی میں بھی چھاپہ مارا گیا۔ ایف آئی اے کی5 ٹیمیں اس وقت فلک جاوید کو ٹریس کر رہی ہیں۔ایف آئی اے نے سکیورٹی انچارج ڈائریکٹر جنرل کے پی کے ہاؤس طفیل نامی شخص کے لیے چھاپے مارے ۔ڈی جی وزیر اعلیٰ ہاؤس طفیل فون کالز پر فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں ہے ۔عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے میں فلک جاوید کے خلاف درخواست دے رکھی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے گزشتہ پیشی پر فلک جاوید کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سرزنش کی تھی۔