لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیو ٹیم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے داتا گنج بخش ٹاؤن کی یو سی 69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کو معذوری سے بچانے کا قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم میں رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔