فٹبال فیڈریشن نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی اپیل کمیٹی نے 3 اراکین پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپیل کمیٹی نے اپیلوں پر شنوائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ظاہر شاہ، رانا اشرف اور نعمان خان کی اپیل منظور کرلی ہے اور ان پر عائد کی جانے والی پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس فیصلے کے بعد ظاہر شاہ، نعمان خان اور رانا اشرف کو صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

 ہے۔ظاہر شاہ خیبرپختونخوا اور رانا اشرف پنجاب کی صوبائی ایسوسی ایشین کے اہم امیدوار ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner