انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت خارج کر دی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے راحت بیکری کے باہر جلاو گھیرا و مقدمے میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کی ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنایا ۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner