لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کے حکم پرسیکرٹری رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پر اقبال ایونیو کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈلاہور میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار جہانزیب اکبر، طارق محمود سندھو انسپکٹر شریک ہوئے، اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری رانا غلام رسول، اطہر علی شیخ مرزا امجد محمود، منیجر/فوکل پرسن، محمد اقبال، ظفر اقبال ڈائریکٹر انجینئرز و دیگر نے کثیر تعداد میں ڈینگی آگاہی واک میں شرکت کی،۔انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں تمام سوسائٹی میں ڈینگی آگاہی بارے پمفلٹ تقسیم کئے، لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ بارے آگاہی دی، اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار جہانزیب اکبر نے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے، ہم انشاء اللہ ڈینگی کو شکست دینگے۔
اور پورے پنجاب بلکہ پاکستان کو ڈینگی سے بچائیں گے، جنرل سیکرٹری رانا غلام رسول نے کہا کہ سیکرٹری رجسٹرار کی ہدایت پر پوری سوسائٹی میں ڈینگی مچھر مار سپرے کرایا گیا ہے، پارکوں کی صفائی ستھرائی کی گئی ہے، اہلیان سوسائٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، گملوں، کیاریوں کا خاص خیال رکھیں، آخر میں ڈینگی آگاہی کے سلسلے میں واک کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو ڈینگی سے پاک کر کے دم لیں گے