ایران: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 50 ہلاکتیں، کئی زخمی

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 50 ہلاکتیں، کئی زخمی

تہران، 22/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ایران کے مشرقی شہر طبس میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کے سبب دھماکے سے اموات کی تعداد۵۰؍ ہو گئی ہے جبکہ۲۰؍کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘اسوسی ایٹڈ پریس’ نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران سے ۵۴۰؍ کلو میٹر فاصلے پر واقع شہر طبس میں واقع کوئلے کی کان میں ممکنہ طور پر۲۴؍ کان کن موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کو رات گئے ہونے والے دھماکے کے بعد حکام نے صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت ۷۰؍ افراد کان میں کام کر رہے تھے۔ صوبائی گورنر محمد جواد کا کہنا تھا کہ دھماکے سے۵۰؍افراد ہلاک جبکہ۲۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کان میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے اور ان کے خاندانوں کی امداد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ تیل کے وسیع ذخائر رکھنے والے ملک ایران میں بڑی معدنیات بھی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ ایران سالانہ ۳ء۵؍ملین ٹن کوئلہ استعمال کرتا ہے جس میں سے لگ بھگ ۱ء۸؍ملین ٹن کوئلہ مقامی طور پر کانوں سے نکالا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق باقی طلب درآمدی کوئلے سے پوری کی جاتی ہے جبکہ زیادہ تر کوئلہ اسٹیل ملز میں استعمال ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ ایران کی کوئلے کی کانوں میں دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل۲۰۱۳ء میں دو مختلف واقعات میں ۱۱؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں ۲۰۰۹ء میں ۲۰؍ افراد مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ ۲۰۱۷ء میں ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں ۴۲؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عمومی طور پر کانوں میں ہونے والے ان واقعات کی وجہ نامکمل حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی سروسیزکی عدم دستیابی بتائے جاتے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

غزہ: رائٹس گروپ کے مطابق اگست سے اب تک 21 سے زیادہ اسکولوں پر حملے ہوئے

) یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اطلاع دی ہے کہ اگست سے اب تک اسرائیل نے غزہ میں ۲۱؍ اسکولوں پر حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ۲۶۷؍ فلسطینی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اسکول بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہیں تھیں۔ حالیہ حملے میں، جو سنیچر کو غزہ سٹی کے ایک اسکول پر ...

14 Minutes Ago

بنگلہ دیش نے 'ہلسا' کی برآمد پر پابندی ہٹا لی، ہندوستان کو 3000 ٹن مچھلی کی فراہمی کی منظوری

بنگلہ دیشی حکومت نے مغربی بنگال میں ہندوؤں کے بڑے تہوار دُرگا پوجا سے قبل ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ عبوری یونس حکومت نے ہندوستان کی درخواست پر 3000 ٹن ہلسا مچھلی کی برآمد کی منظوری دے دی ہے، تاکہ ہندوستان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

5 Hours Ago

مودی کا امریکہ کا تین روزہ دورہ: کواڈ کانفرنس میں شرکت، فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا خیر مقدم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ہندوستانی نژاد افراد جمع

وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو امریکہ کے سہ روزہ دورے پر فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا سرکاری طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر غیر مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو انہیں خوش آمدید کہنے آئی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ کواڈ سربراہی کانفرنس میں شرکت اور ...

5 Hours Ago

سری لنکا: صدارتی انتخاب میں کمارا دسانائکے نے 53 فیصد ووٹ حاصل کر کے نمایاں برتری حاصل کی

سری لنکا میں ہفتہ (21 ستمبر) کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، اور نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، مارکسوادی رہنما انورا کمارا دسانائکے صدر بننے کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

6 Hours Ago

مشرق وسطیٰ بحران کی لپیٹ میں: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کشیدگی "خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جا سکتی ہے۔" اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بیروت اور بلیو لائن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں فکر مند ...

22 Hours Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner