لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2024ء) انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور میں ''کوپ ان مائی سٹی 2024'' کے موضوع پر پروگرام کا انعقادکیا گیا- جس میں نوجوانوں، پالیسی سازوں اور ماحولیاتی ماہرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر پوسٹر مقابلوں میں 22 تعلیمی اداروں کے طلبا نے حصہ لیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت،جی سی یو کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے تخلیقی مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا کے کام کی تعریف کی۔تقریب میں سیکرٹری اینوائرنمنٹ راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بھی خطاب کیا۔
(جاری ہے)
پینل ڈسکشن میں مقررین نے مضبوط ماحولیاتی پالیسیوں اور کمیونٹی کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔
جی سی یو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سنٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف کے زیر انتظام پینل ڈسکشن میں اینوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ڈی جی ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ڈاکٹر ایاز الدین، ممتاز پروفیسر ڈاکٹر امین الحق خان، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اصغر لغاری، اور چیف ماحولیات پی اینڈ ڈی بورڈ صبا اصغر علی شامل تھے۔متعلقہ عنوان :