غزہ: رائٹس گروپ کے مطابق اگست سے اب تک 21 سے زیادہ اسکولوں پر حملے ہوئے

غزہ: رائٹس گروپ کے مطابق اگست سے اب تک 21 سے زیادہ اسکولوں پر حملے ہوئے

غزہ ، 22/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اطلاع دی ہے کہ اگست سے اب تک اسرائیل نے غزہ میں ۲۱؍ اسکولوں پر حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ۲۶۷؍ فلسطینی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اسکول بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہیں تھیں۔ حالیہ حملے میں، جو سنیچر کو غزہ سٹی کے ایک اسکول پر ہوا، تقریباً ۲۲؍ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ۱۳؍ بچے بھی شامل تھے۔

اس ادارے نے ان حملوں کو اسرائیل کے جنگی جرائم میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی ضرورت اور تناسب کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس گروپ نے اسرائیل کے ان دعووں کی بھی مذمت کی کہ ان اسکولوں میں حماس کے جنگجو موجود تھے، اور اس نے ان دعووں کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ گروپ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ جنگ کے دوران، اسرائیل نے عوامی سہولیات جیسے اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بار بار نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ۶؍ لاکھ سے زائد فلسطینی بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے سبب ۴۱؍ ہزار سے زائد فلسطینی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ ۹۴؍ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش نے 'ہلسا' کی برآمد پر پابندی ہٹا لی، ہندوستان کو 3000 ٹن مچھلی کی فراہمی کی منظوری

بنگلہ دیشی حکومت نے مغربی بنگال میں ہندوؤں کے بڑے تہوار دُرگا پوجا سے قبل ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ عبوری یونس حکومت نے ہندوستان کی درخواست پر 3000 ٹن ہلسا مچھلی کی برآمد کی منظوری دے دی ہے، تاکہ ہندوستان کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

5 Hours Ago

مودی کا امریکہ کا تین روزہ دورہ: کواڈ کانفرنس میں شرکت، فلاڈیلفیا ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا خیر مقدم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ہندوستانی نژاد افراد جمع

وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو امریکہ کے سہ روزہ دورے پر فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا سرکاری طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر غیر مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو انہیں خوش آمدید کہنے آئی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ کواڈ سربراہی کانفرنس میں شرکت اور ...

5 Hours Ago

سری لنکا: صدارتی انتخاب میں کمارا دسانائکے نے 53 فیصد ووٹ حاصل کر کے نمایاں برتری حاصل کی

سری لنکا میں ہفتہ (21 ستمبر) کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، اور نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، مارکسوادی رہنما انورا کمارا دسانائکے صدر بننے کی جانب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

6 Hours Ago

مشرق وسطیٰ بحران کی لپیٹ میں: اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کشیدگی "خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جا سکتی ہے۔" اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بیروت اور بلیو لائن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں فکر مند ...

22 Hours Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner