انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

کولمبو، 23/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں ملکی معاملات کے حوالے سے اہم قدم اُٹھایا۔

55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد پہلے صدارتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔

سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے انتخابی عمل کے پہلے ہی مرحلے میں آؤٹ ہوگئے تھے، وہ صرف 17فیصد حاصل کرپائے تھے۔

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner