پی ٹی آئی کا متوقع احتجاج، اسلام آباد پولیس نے آنسوگیس کے شیل جمع کرنے شروع کردیئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی چوک میں متوقع احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوری طور پر اضافی نفری اور ساز و سامان طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے 3، 3 ہزار اہلکار مانگے ہیں جبکہ 4 ہزار ایف سی اہلکاروں کی فوری فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے، پنجاب کانسٹبلری سے 10 ہزار آنسو گیس شیل اور 500 ٹیر گیس بندوقوں سمیت اینٹی رائٹس کٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔

 پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی فورسز اور مطلوبہ ساز و سامان فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، جس پر وزارت داخلہ نے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner