بدھ اور جمعرات کو بھی پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں چل سکتی ہیں،چیف میٹرولوجسٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2024ء) محکمہ موسمیات نے شہر میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجود لہر پانچ روز تک برقراررہ سکتی ہے۔ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں مزید 1.5 ڈگری اضافے سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔سمندری ہوائیں متاثر ہونے اوربلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں چلنے کے سبب دن کے وقت لو کے تھپیڑے چلے جس سے ہیٹ انڈیکس 44 ڈگری رہا۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ گرمی کی شدت نچلی فضا میں ہوا کا دبائو زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، بدھ اور جمعرات کو بھی پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے، نچلی فضا میں ہوا کا زیادہ دباو ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے مزیدکہا کہ بحیرہ عرب میں ابھی ہوا کا کوئی دباو نہیں بنا، اس بارے میں پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہوگا۔متعلقہ عنوان :