مقامی طور پرپولیوویکسین کی تیاری کیلئے یونیسف کا تعاون درکار ہے، مختار احمد بھرتھ ... پرائیویٹ سیکٹر کی صلاحیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی ... مزید

پرائیویٹ سیکٹر کی صلاحیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، گفتگو

بدھ 9 اکتوبر 2024 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا ہے کہ مقامی طورپر پولیوویکسین کی تیاری سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی ، پولیو ویکسین کی تیاری کیلئے یونیسف کا تعاون درکار ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف سپلائی چین ڈویژن کی ڈائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحت کے شعبے اور پولیو ویکسین کی پروکیورمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو ویکسین کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقامی طور پر پولیو ویکسین کی تیاری میں یونیسف کا تعاون درکار ہے۔ مقامی طور ویکسین کی تیاری سینہ صرف ملک بھر میں ویکسین کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا بلکہ اس اقدام سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یونیسف نے کہا کہ پاکستان میں مقامی طور پر ویکسین کی تیاری میں یونیسف تعاون فراہم کرے گا،پرائیویٹ سیکٹر کی صلاحیت اور استعداد کار بڑھانے کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner