ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2024ء) معروف سماجی رہنما خالد عزیز نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان میں ہاکی کے فروغ کے لیے احسن اقدامات کررہا ہے،ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بات ملتان آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور دانش پبلک سکول پنجاب کے مابین کھیلے جانے والے ہاکی میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہاکی جیسے کھیل پر توجہ نہ دے کر کھلاڑیوں اور قوم کے ساتھ زیادتی کی گئی جس کی وجہ سے یہ کھیل زبوں حالی کا شکار ہوگیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفیر حسین نقوی کی سربراہی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے دی آرٹ آف ملتان آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں ہاکی اکیڈمی قائم کرکے احسن اقدام کیا ہے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی کے فروغ کےلئے سنجیدہ ہے۔