بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور گرفتار ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس اور رینجرز تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کر رہی ہے اور مظاہرین کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل کر جناح ایو نیو تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ یہ دعویٰ بھی سامنے آرہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صحافی حسن ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز نے آپریشن سے پہلے میڈیا یہ جگہ چھوڑنے کی ہدایت کردی تھی تاکہ کسی غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے جس کے بعد نا صرف مظاہرین کو پیچھے دھکیلا گیا بلکہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ۔ 

اس پر پڑھیں تازہ ترین خبر Header Banner