اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2024ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے اسکروٹنی کے عمل اور انتخابات کا آغاز کر دیا۔ منگل کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات طویل عرصے سے التوا کا شکار تھےجس کی وجہ سے اس کا گور نگ باڈی غیر فعال ہو گئی تھی۔ اس تاخیر کے جواب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے سندھ کے تمام ڈویژنز میں باسکٹ بال کلبوں اور اضلاع کی اسکروٹنی کا آغاز کیا۔کراچی کے علاوہ تمام ڈویژنز میں کامیابی کے ساتھ انتخابات منعقد کیے گئے۔کراچی میں باسکٹ بال سرگرمیوں کی بحالی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئےسندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن سے درخواست کی کہ کراچی کے کلیوں کی اسکروٹنی کی جائے اور منصفانہ اور شفاف طریقے سے نئے انتخابات منعقد کیے جائیں۔
(جاری ہے)
پی بی بی ایف کی جنرل کو نسل کے آخری اجلاس میں اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس سلسلے میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سیکرٹری کو خطوط بھیجے گئے جس میں کراچی کے رجسٹر ڈکلیوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیاتاہم دو یاد دہانیوں کے باوجود سابق عہدیداروں کی طرف سے کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی کمیٹی نے خود مختار طور پر اسکروٹنی کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسکروٹنی پر فارم بھیجا جائے گا، جس میں درج ذیل معلومات فراہم کرناضروری ہے۔کلب کا نام اور رابطہ معلومات شامل ہو۔کلب کے صدر خزانچی، اور سیکریٹری کے پتے اور رابطہ تفصیلات،کلب کے ہر کھلاڑی کی تفصیلات ، جن کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے ، اور ساتھ میں ان کے شناختی کارڈ کی نقول،ضروری معلومات جمع کرنے کے بعد انتظامی کمیٹی کراچی کلب چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی۔ یہ چیمپئن شپ کلبوں کی تصدیق کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جس کے بعد اہل کلبوں کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی تا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لیے نئے انتخابات کرائے جاسکیں۔انتظامی کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ اسکروٹنی اور انتخابی عمل شفاف اور شمولیت پر مبنی ہوتاکہ کراچی میں ایک فعال اورمؤثر باسکٹ بال گور نفس نظام کو بحال کیا جاسکے۔